قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ...
قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کروائے جانے والے کورونا ٹیسٹ کا میرا نتیجہ مثبت آ گیاہے تاہم الحمد واللہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھے کوئی بھی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں ، نتیجہ آتے ہی میں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے اور اہل خانہ سے خود کو الگ کر لیاہے ۔“

”محمد حفیظ کا کہناتھا کہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جم اور رننگ کر رہا تھا جبکہ سخت پریکٹس بھی جاری رکھی ہوئی تھی اور اس وقت بالکل ٹھیک محسوس کر رہاہوں ۔ ان کا کہناتھاکہ اب میں اپنے اہل خانہ کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہاہوں۔“

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم اب گزشتہ کچھ دنوں سے کسیز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -