ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست یکجا کرنے کا حکم

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست یکجا کرنے کا حکم
ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست یکجا کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس عائشہ اے ملک نے کہاکہ ڈی جی ریسکیو کاعہدہ خاص مدت کیلئے ہے ،وکیل رضوان نصیر نے کہاکہ ڈی جی ریسکیو کے علاوہ سینکڑوں 1122 کے ملازمین ریگولر ہو چکے ہیں،جسٹس عائشہ اے ملک نے کہاکہ اگرکسی سرکاری ادارے کے ڈی جی ریگولر کیاگیا تو اس کی مثالیں پیش کریں ،عدالت نے ڈی جی ریسکیو کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -