میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ،ان پر ہر حال میں ایکشن لوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی

میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ،ان پر ہر حال میں ایکشن لوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی
میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ،ان پر ہر حال میں ایکشن لوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ایک حکومت اور ایک اپوزیشن کی، ویڈیوزپر ہر حال میں ایکشن لوں گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا،ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ،ایوان کے تقدس کے لیے سپیکر کابھرپور ساتھ دیں گے ،عمر ایوب نے میرے استحقاق کو مجروح کیا ہے،میری تحریک استحقاق آپ کے پاس سات ماہ سے پڑی ہے،سپیکرصاحب،ہمیں حکومت سے نہیں آپ سے انصاف کی توقع ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میرے پاس 2 ویڈیو زآئی ہیں ،ویڈیوایک حکومت اور دوسری اپوزیشن کی ہے ،ویڈیوزپر ہر حال میں ایکشن لوں گا ۔