”اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے“سندھ ہائیکورٹ ،اکائونٹس منجمد کیس میں ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت

”اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے“سندھ ...
”اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے“سندھ ہائیکورٹ ،اکائونٹس منجمد کیس میں ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اکاوٌنٹس منجمدسے متعلق درخواست پرٹرائل مکمل ہونے تک سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت دی جائے،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے اکاو¿نٹس منجمد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کی 40 ہزار روپے تنخواہ تھی اکاوئنٹ میں پانچ کروڑ روپے کیسے آئے،ملزم نے اکاوئنٹ منجمد ہونے سے پہلے کافی پیسے نکلوالیے،
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ جب نیب والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہیں تو اس وقت ان چیزوں کو نہیں دیکھتے،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نیب نے ملزم کو گرفتار کیا، ٹھوس شواہد ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی۔
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ ملزم کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کچھ تو رحم کریں ،ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت دی جائے،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔