کورورنا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں اضافہ

کورورنا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں اضافہ
کورورنا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں اضافہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں گزشتہ چند دونوں سے کورونا وائرس کے کیسز نیچے آ رہے ہیں جس کا نتیجہ حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں کیے جانے والے سمارٹ لاک ڈاﺅن کو قرار دیا جارہاہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 3892 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 60 افراد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 23 ہزار380 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 11 لاکھ 50 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار3892 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار926 ہوچکی ہے جن میں سے77 ہزار 754 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کیسز

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 72 ہزار 656 ہے۔ پنجاب میں 69 ہزار536، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار634، اسلام آباد میں 11 ہزار483، گلگت میں ایک ہزار 337 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے۔

اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 60 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 755 ہوگیا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں ایک ہزار516 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سندھ میں 1124، خیبر پختونخوا میں 855، بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 23، اور آزاد کشمیر میں 23 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -