شجاع آباد میں محبت کی شادی لیکن بیوی نے ہی اپنے شوہر کو مار ڈالا

شجاع آباد میں محبت کی شادی لیکن بیوی نے ہی اپنے شوہر کو مار ڈالا
شجاع آباد میں محبت کی شادی لیکن بیوی نے ہی اپنے شوہر کو مار ڈالا

  

ملتان (ویب ڈیسک) بستی خیر پور کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کو بیوی نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔شجاع آباد پولیس کے مطابق 3 ماہ قبل مقتول علی رضا نے سلمی نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ سلمی نے علی رضا کے گلے میں رسہ ڈال کر ساتھیوں کی مدد سے گلا گھونٹ کر اپنے شوہر کا مبینہ قتل کیا۔

پولیس کو جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی تو تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے شوہر کو مبینہ طورپر قتل کرنے والی سلمی نامی خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -