پاکستان کو ایک ارب ڈالر مل گئے

پاکستان کو ایک ارب ڈالر مل گئے
پاکستان کو ایک ارب ڈالر مل گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحت کے نظام کی بہتری اور کورونا کی عالمگیر وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لئے عالمی اداروں کی جانب سےاعلان کردہ رقوم مل گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کوایک ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جن میں سے پچاس کروڑ عالمی بینک نے جب کہ دیگر پچاس کروڑ ڈالر ایشیائی  ترقیاتی بینک سےموصول ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی مالی معاونت ملنے سےزرمبادلہ کےذخائر 17 ارب 77 کروڑڈالرہونےکاامکان ہے۔

یاد رہے انیس جون کوریڈیو پاکستان پر بتایا گیا تھا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک صحت کے نظام کی بہتری اور کورونا کی عالمگیر وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کو ایک ارب پچاس کروڑ ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والی دستخطی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

بتایا گیا تھا ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا ایکٹورسپانس اور اخراجات کے امدادی پروگرام کے لئے پچاس کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔پروگرام کا مقصد کورونا وائرس کے تناظر میں صحت کے نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کورونا کی عالمگیر وبا کے بالواسطہ اور بلاواسطہ اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے کورونا ایکٹو ریسپانس اور اخراجات کے امدادی پروگرام کیلئے پچاس کروڑ ڈالرز میں باہمی مالی تعاون کرے گا۔

اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے انسانی سرمایہ کاری کے تحفظ کے پروگرام کے تحت پچاس کروڑ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔ 

ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -