عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کسی بھی صورت میں بحال رکھی جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کسی بھی صورت میں بحال رکھی جائے: ...
عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کسی بھی صورت میں بحال رکھی جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر   ) ضلع عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کسی بھی صورت میں بحال رکھی جائے اور نکاسی آب کے نظام کی تمام ڈسپوزل سکیموں کی صفائی ستھرائی اور پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی تعلقہ سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کو مزید فعال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی جانب سے ڈی آر او سی کمیٹی برائے ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین کو تنبیہہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی تمام سکیموں پر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں پر بھی شکایات موصول ہوں انہیں فوری حل کیا جائے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے سال 2020-19 کے دوران کئے گے ترقیاتی کاموں ، پانی کی اسکیموں کی مرمت ، لگائی گئی پائپ لائین اور دیگر صورتحال میں خرچ کی گئی بجٹ کی تمام تفصیلات جلد سے جلد فراہم کی جائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے ایکسی این کو آراو پلانٹ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام آر او پلانٹ کو فنکشنل کیا جائے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی ہر صورت میں فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاک اوسس کے ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہیں فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کی شکایات کو موصول کرنے کے لیے پبلک ہیلتھ انجنئرنگ اپنے تما م کمپلینٹ سینٹر بحال کرئے اور لوگوں کی پینے کے صاف پانی اور ڈرنیج سسٹم کے متعلق تمام شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کریں ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے تعلقوں میں پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کے افسران سے اجلاس طلب کرکے لوگوں کے پانی کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تعلقہ لیول پر بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔  اس موقع پر ایکسین منصور احمد، انجینئر حیدر شاہ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -