حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام
حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئی۔حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے59کروڑ ڈالر قرضے کیلیے دوڑ دھوپ تو شروع کررکھی ہے لیکن اس سے قبل بیرونی قرض دہندگان کی طرف سے 13 کروڑڈالر قرض دینے کی جو پیشکشیں کی گئی تھیں بیڈگورننس کی وجہ سے ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

22 ارب روپے کے مساوی ا س قرضہ کی ملک کو اس وقت ضرورت تھی جب پورے ملک کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور مریضوں کو آکسیجن تک نہیں پارہی۔نجی نیوز چینل کے مطابق عالمی بینک نے کورونا کیخلاف جنگ کیلئے سات کروڑ95 لاکھ مختص کیے تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -