آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ریلی ظہور الہی روڈ پر پہنچ گئی، سپیکر ہائوس کی طرف جانیوالی سڑک پولیس نےبند کردی

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ریلی ظہور الہی روڈ پر پہنچ گئی، سپیکر ہائوس ...
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ریلی ظہور الہی روڈ پر پہنچ گئی، سپیکر ہائوس کی طرف جانیوالی سڑک پولیس نےبند کردی

  

لاہور (خبر نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ریلی ظہور الہی روڈ پر پہنچ گئی ہے۔کلرکس کی احتجاجی ریلی کی قیادت ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری۔ایپکا کے مرکزی رہنما محمد یونس بھٹی کررہے ہیں۔کلرکس نے احتجاج کے دوران سپیکر ہاؤس جانے کے لیےظہور الہی روڈ کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔پولیس نے ظہور الہی روڈ پر بیریر لگا کر اور روکاوٹیں کھڑی کرکے ظہور الہی روڈ کو مکمل طورپر بند کر دیا ہے۔کلرکس اور پولیسں کے درمیان تلک کلامی ہوئی ہے۔ڈی ایس پی گلبرگ شہزاد رفیق نے کلرکس کو مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی جس پر ایپکا کے رہنماؤں سے تلخ کلامی ہوئی اور کلرکس بپھر گئے اور حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی گلبرگ کے خلاف بھی نعرے بازی کرنا شروع کر دی ہے۔ کلرکس نے مشتعل ہو کر نایف سی انڈر پاس پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔جس کے باعث کینال روڈ۔ظہور الہی روڈ اور وحدت روڈ سمیت ارد گرد سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئ ہے۔جس پر سپیکر ہاؤس سے کالیں چلنا شروع ہو گئ ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایس ایس پی آپریشن لاہور فیصل شہزاد اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈی ایس پی گلبرگ کو کلرکس سے بدتمیزی کرنے پر جھاڑ پلادی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ریلی کے شرکاء سے مذاکرات کئے اور سول سیکرٹریٹ میں کال کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو صورتحال سے آگاہ کیا۔آخری اطلاع کے مطابق پولیس کی جانب سے کلرکس پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی پر کلرکس کی ایک بڑی تعداداحتجاجی دھرنے کے دوران نعرے بازی جاری ہے۔دوسری جانب احتجاجی مظاہرے میں کلرکس کے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔جبکہ سول سیکرٹریٹ سے محکمہ خزانہ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔اور مذاکرات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -