"ٹڈی کھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے"تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

"ٹڈی کھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے"تحریک ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردیگی۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔

ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے طبی سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا،ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردیگی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ یونیورسٹیزکو15جولائی کوکھولنے کے اقدام لائق تحسین ہیں،قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے سے ملاقات کا دباو¿ کم ہوجائے گا،قیدیوں کو مشقت کا معاوضہ دینا چاہیے ۔

ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے بلین سونامی ٹری کا منصوبہ متاثر ہوا ہے ،سائبر قانون خاصا کمزور ہے اس میں ترمیم کی جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -