گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چرا کر ڈرائیونگ کا شوق پورا کرنے والا 10 سالہ لڑکا گرفتاری کے بعد رہا لیکن دراصل گاڑیاں کب اور کہاں چھوڑتا تھا؟ کراچی سے ایسی خبر کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چرا کر ڈرائیونگ کا شوق پورا کرنے والا 10 سالہ لڑکا ...
گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چرا کر ڈرائیونگ کا شوق پورا کرنے والا 10 سالہ لڑکا گرفتاری کے بعد رہا لیکن دراصل گاڑیاں کب اور کہاں چھوڑتا تھا؟ کراچی سے ایسی خبر کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

کراچی(ویب ڈیسک) درخشاں پولیس نے خیابان مجاہد سے گاڑی چوری کرنے والے 10 سالہ کم عمر لڑکے کو گرفتارکرنے کے بعد رہا کردیا، لڑکے کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا جو پیٹرول ختم ہونے پر انہیں چھوڑ دیا کرتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو پر مدد گار 15 پولیس نے دوران چیکنگ 10 سالہ کم عمر لڑکے بلال ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ مہران گاڑی برآمد کرلی۔درخشاں تھانے کے ایس ایچ او نصیر تنولی نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی گاڑی بنگلہ نمبر 50 اسٹریٹ نمبر 30 خیابان مجاہد ڈیفنس فیز 5 سے چوری ہوئی تھی، گرفتار لڑکا مچھرکالونی کا رہائشی ہے جسے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے وہ وارداتیں کرتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ لڑکا اس وقت تک موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتا ہے جب تک اس میں پیٹرول ہوتا ہے اور جب پیٹرول ختم ہو جاتا ہے لڑکا موٹر سائیکل یا گاڑی وہیں چھوڑ دیتا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس نے لڑکے کے والد کو تھانے طلب کیا لڑکے کا والد نشے کا عادی ہے اور والد نے بھی بتایا کہ اس کا بیٹا پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق لڑکے کی عمر کم تھی اس لیے اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی تاہم پولیس نے مکمل انکوائری اور لڑکے کے والد اور لڑکے کو تنبیہ کرنے کے بعد رہا کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -