امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی سیشن عدالت نے امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیشن عدالت میں امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سنتھیا کی جانب سے2مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بینظیربھٹوکیخلاف نازیبا ٹوئٹس کیے گئے،سنتھیا پر جو الزامات لگائے گئے، اس نے انکار نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزارنے کہاکہ پولیس رپورٹ میں کہاگیاکہ سنتھیاامریکامیں مقیم ہے،پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،عدالت سنتھیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔

وکیل سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ سنتھیا نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -