مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،26 جون کوطلبی

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،26 جون کوطلبی
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،26 جون کوطلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے،نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے کو طلب کیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ خواجہ آصف کو کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ زمین فروخت کی ،ذرائع کاکہناہے کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے ، انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔