صنم ماروی کا گلوکاری چھوڑنے کا اعلان لیکن وجہ کیا بنی؟ حیران کن خبرآگئی

صنم ماروی کا گلوکاری چھوڑنے کا اعلان لیکن وجہ کیا بنی؟ حیران کن خبرآگئی
صنم ماروی کا گلوکاری چھوڑنے کا اعلان لیکن وجہ کیا بنی؟ حیران کن خبرآگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوفیانہ کلام گا کر شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے میوزک کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ صنم ماروی نے موسیقی کو گھریلو تنازعات کے بعد خیربادکہنے کااعلان کیاہے۔

 صنم ماروی نے سندھی نیوز چینل  سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب ان کے اہل خانہ ہی ان کے دشمن بن جائیں اور ان کی ملکیت اور پیسہ ہی ان کے تنازعات کا سبب بنے تو وہ ایسے شعبے میں مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

اس سے قبل صنم ماروی 22 جون کو  اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کی بہن نے ان کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے تھانہ نواب ٹاون میں  شکایتی درخواست دائر کردی تھی۔ڈان نیوز کے مطابق ان کی سوتیلی بہن ریشماں کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کہا گیاتھاکہ   ان کی بہن صنم ماروی نے نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان سے ان کا پرس چھین لیا جس میں پندرہ ہزار روپے اور دیگر ضروری کاغذات تھے ۔

اس حوالے سے ریشماں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اس نے الزام لگایا کہ صنم ماروی نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں کیونکہ وہ (ریشماں) ماروی کی تیسری شادی سے متعلق باتیں جانتی ہیں۔ریشماں پروین نے دعویٰ کیا کہ صنم ماروی نے حامد خان سے فروری میں خلع کے بعد کبیب نواز نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔

ریشماں پروین نے بتایا کہ صنم ماروی کی تیسری شادی اور ان کی دوسری شادی کے خاتمے پر باتیں کرنے کی وجہ سے ہی بہن نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔ریشماں پروین نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بہن کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد انہوں نے لاہور کے پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کروادی۔

خیال رہے اس سے قبل اداکارہ صنم ماروی کو اپنے شوہر کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے تھانوں اور عدالتوں کے چکر لگانا پڑے تھے۔  صنم ماروی نے رواں ماہ اپنے  شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ گلوکارہ نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا، شوہر بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے، میں صرف اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کررہی تھی اب اس کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔ صنم ماروی کے خاوند نے عدالت میں پیش ہوکر بیان نہیں دیا جس کے بعد عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کی حامد علی  کے ساتھ دوسری شادی تھی جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں جب کہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

مزید :

تفریح -