بغیرکام تنخواہ لینے والے پی آئی اے پائلٹس کے گردگھیراتنگ ،4 کو نوکریوں سے فارغ کرنے کافیصلہ

بغیرکام تنخواہ لینے والے پی آئی اے پائلٹس کے گردگھیراتنگ ،4 کو نوکریوں سے ...
بغیرکام تنخواہ لینے والے پی آئی اے پائلٹس کے گردگھیراتنگ ،4 کو نوکریوں سے فارغ کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بغیرکام تنخواہ لینے والے پی آئی اے پائلٹس کے گردگھیراتنگ ہوگیا،حکومت نے قومی ایئرلائن کے 4 پائلٹس کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈیڑھ سال میں کوئی بھی فلائٹ آپریٹ نہ کرنے والے پائلٹ تنخواہیں لیتے رہے، پائلٹس کی شیڈولنگ کرنےوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاتون پائلٹ کابیرون ملک ملازمت کیساتھ پی آئی اے سے تنخواہ لینے کاانکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ نے پی آئی اے کے خرچ پراے 320جہازکی تربیت حاصل کی،خاتون پائلٹ سیمولیٹرسرٹیفیکیٹ لے کرترکی چلی گئیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ سے تنخواہیں اورتربیتی اخراجات واپس لینے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔