جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ،سابق صدر آصف زرداری کے پیر درویش سمیت 3 ملزمان اشتہاری قرار،جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ،سابق صدر آصف زرداری کے پیر درویش سمیت 3 ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ،سابق صدر آصف زرداری کے پیر درویش سمیت 3 ملزمان اشتہاری قرار،جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،احتساب عدالت نے 3 ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قراردیدیا ہے جن میں پیر درویش ،علی کمال اورنمرمجید شامل ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عدالت نے نادراکو تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے تینوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزموں کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔

عدالت نے کہاکہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، اشتہارجاری ہونے پر بھی سرنڈر نہیں کیا ،نادرا ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -