ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ،سیشن کورٹ ،سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ،سیشن کورٹ ،سنتھیا رچی کیخلاف ...
ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ،سیشن کورٹ ،سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی سیشن عدالت نے امریکی شہری سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرالزامات پر کارروائی کااختیار ایف آئی اے کو ہے پولیس کو نہیں ،آئین کے مطابق ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ۔

قبل ازیں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سنتھیا کی جانب سے2مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بینظیربھٹوکیخلاف نازیبا ٹوئٹس کیے گئے،سنتھیا پر جو الزامات لگائے گئے،اس نے انکار نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزارنے کہاکہ پولیس رپورٹ میں کہاگیاکہ سنتھیاامریکامیں مقیم ہے،پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،عدالت سنتھیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔

وکیل سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ سنتھیا نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے پیپلزپارٹی کے رکن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،سیشن عدالت نے سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرالزامات پر کارروائی کااختیار ایف آئی اے کو ہے پولیس کو نہیں ،آئین کے مطابق ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -