ضیا الحق کا بدترین مارشل لا اگرپیپلزپارٹی کوختم نہ کرسکا توکوئی کسی کوختم نہیں کرسکتا ،سعدرفیق

ضیا الحق کا بدترین مارشل لا اگرپیپلزپارٹی کوختم نہ کرسکا توکوئی کسی کوختم ...
ضیا الحق کا بدترین مارشل لا اگرپیپلزپارٹی کوختم نہ کرسکا توکوئی کسی کوختم نہیں کرسکتا ،سعدرفیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ضیا الحق کا بدترین مارشل لا اگرپیپلزپارٹی کوختم نہ کرسکا توکوئی کسی کوختم نہیں کرسکتا ،ہم نے آپ کونہیں گراناہم کوئی عدم اعتماد نہیں لارہے،11ووٹوں کی حکومت ہے وہ بھی آپ کے اپنے نہیں،آپ کس خمارمیں ہیں،2تہائی اکثریت کاکیاحشرہواوہ بھی تاریخ کاحصہ ہے،یہ غلط فہمی ذہن سے نکال دیں کہ آپشن ہروقت ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صبح دل نہیں کررہا تھا کہ ایوان میں آکربات کروں،ابھی ایک وزیرنے23منٹ ذاتی وضاحت پربات کی ،انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے کا مینڈیٹ لیکرنہیں آتے، لوگوں کی جانیں جارہی ہیں اورآپ سے پارلیمنٹ کالاک ڈاؤن نہیں کیاجاتا ،سچ بات یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے،جمہوریت نہ ہونے کی بات کوئی مان گیاکوئی کچھ عرصے میں مان جائےگا۔

لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ آپ نے مقابلہ کرناتھابھوک اوربھارتی جارحیت کالیکن اپوزیشن کامقابلہ کیا،ہم اپنی اپنی باری دے کرآئے ہیں لیکن پھرواپس یہی پرکھڑے ہیں،آپ اپوزیشن کےساتھ قومی معاملات پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں،مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہم میسرہیں اورنہ پیپلزپارٹی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -