شہباز شریف کسانوں کی آواز بن گئے،وزیر اعظم عمران خان سے زراعت کے حوالے سے اہم ترین مطالبہ کردیا

شہباز شریف کسانوں کی آواز بن گئے،وزیر اعظم عمران خان سے زراعت کے حوالے سے ...
شہباز شریف کسانوں کی آواز بن گئے،وزیر اعظم عمران خان سے زراعت کے حوالے سے اہم ترین مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف کا حکومت سے کسان، کاشتکار اور مزدور کی مدد کے لئے بجٹ میں ریلیف اقدامات کا مطالبہ، زرعی پیداوار میں کمی نے کسانوں کو شدید مالی مصائب اور مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر شہاز شریف نےکہاہےکہ فصلوں کی پیداوارمیں کمی کانتیجہ دیہات میں غربت میں اضافے کی صورت سامنے آرہا ہے، کسانوں کی مدد کے لئے مالی مراعات اور ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جائے، ٹھوس عملی اقدمات کئے جائیں،دھرتی کا سینہ چیر کر قوم کی غذائی ضرورت پوری کرنے والے محنت کش آج خود بھوک سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7500 ارب سے زائد بجٹ اخراجات میں حکومت نے کسانوں کی مدد کے لئے ایک دھیلہ نہیں رکھا ،کیا بجٹ صرف عالمی ساہوکاروں کی شرائط پوری کرنے کے لئے بنایا گیا ہے؟ کسان کا حق کون دے گا؟ کیا بجٹ صرف مفاد پرستوں، طاقتور جتھوں کے لئے ہے ؟ مزدور، کسان اور ہاری کا کیا قصور ہے؟۔اس سے قبل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک  ٹویٹ میں کہا کہ حقائق سے بیگانہ اور اپنی بسائی خیالی دنیا میں رہنے والے تلخ حقائق سامنے آنے پر صرف حیران ہی ہوتے ہیں۔معیشت خلا میں تباہ نہیں ہوئی اور نہ ہی قیمتیں اچانک آسمان پر پہنچی ہیں، جناب وزیراعظم! یہ سب آپ کی پالیسیوں کے سبب ہوا۔

مزید :

قومی -