ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش ،دیکھ کر عمران خان دنگ رہ گئے ،نجی نیوز چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش ،دیکھ کر عمران خان دنگ رہ گئے ،نجی ...
ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش ،دیکھ کر عمران خان دنگ رہ گئے ،نجی نیوز چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی نیوز چینل 24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ پیش کی گئی ہے جسے دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے ۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے پہلے ہی مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔ملکی وسائل کا غلط استعمال کیا گیا اور بڑی مقدار میں پیسے کا انخلا کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ بھی ٹیکس ہدف پورے نہیں ہو سکتے ۔سی پیک میں سرمایہ کار دوست ماحول کو نظر انداز کیا گیا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لارج سکیل مینو فیکچرنگ گرنے سے صنعتی شعبہ کی شرح نمو کم ہو گئی ہے ۔رواں سال مہنگائی میں 8.5فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

مزید :

قومی -