مسلم لیگ ن میر شکیل الرحمن کی رہائی کے لئے میدان میں آگئی،وزیر اعظم اور نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن میر شکیل الرحمن کی رہائی کے لئے میدان میں آگئی،وزیر اعظم اور نیب ...
مسلم لیگ ن میر شکیل الرحمن کی رہائی کے لئے میدان میں آگئی،وزیر اعظم اور نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمعروف نجی میڈیاگروپ کےمالک  میر شکیل الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ میرشکیل الرحمن کی 104 دن کی ناحق قید اُن کی بے گناہی کا ثبوت ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ کی طرح ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے ،اب تک کوئی ریفرنس فائل نہ ہونا میر شکیل الرحمن کی بے گناہی کی گواہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میر شکیل الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت سامنے نہ آنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے ہونے کی دلیل ہے ،میرشکیل الرحمن کو سچ بولنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں میر شکیل الرحمن اور ان کے ساتھی سرخرو جبکہ جھوٹ کے پیروکار سیاہ رو ہوں گے،اب تک کوئی ریفرنس فائل نہ ہونا میر شکیل الرحمن کی بے گناہی کی گواہی ہے۔