دبئی میں بارش والی گلی بنانے کا فیصلہ جہاں پورا سال بارش ہوتی رہے گی

دبئی میں بارش والی گلی بنانے کا فیصلہ جہاں پورا سال بارش ہوتی رہے گی
دبئی میں بارش والی گلی بنانے کا فیصلہ جہاں پورا سال بارش ہوتی رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی صحرا، سمندر اور گرمی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، جہاں بارش شاذ ہی ہوتی ہے لیکن اب وہاں ایک کمپنی نے ایسی گلی بنانے کا اعلان کر دیا ہے جہاں پورا سال بارش برسا کرے گی۔ دی نیشنل کے مطابق یہ اعلان کلینڈینسٹ گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے جو دبئی کے ساحل پر ’دی ورلڈ آئی لینڈز‘ تعمیر کر رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ’ہارٹ آف یورپ پراجیکٹ ‘ کے تحت بننے والی اس گلی کی لمبائی 1کلومیٹر ہو گی جہاں پورا سال مصنوعی بارش برستی رہا کرے گی۔
کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گرمیوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے لیکن اس گلی میں درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھا جائے گا۔ کمپنی کے ایک نمائندے نے دی نیشنل کو بتایا کہ ”اس گلی کی سیاحت کے لیے آنے والوں کوچھتری لے کر یا برساتی کوٹ پہن کر آنا پڑے گا۔ یہاں جو بارش برسے گی اسے کنٹرول کیا جا سکے گا اور حسب ضرورت ہلکی پھوار، درمیانی بارش اور موسلادھار بارش برسائی جائے گی۔ “

مزید :

عرب دنیا -