13 سالہ بچہ 3 ہفتے بے ہوش رہنے کے بعد اپنا پسندیدہ ڈیوڈرنٹ سونگھ کر اچانک ہوش میں آگیا، ہوش میں آیا تو جسم میں کیا تبدیلی آگئی؟ انتہائی حیران کن واقعہ

13 سالہ بچہ 3 ہفتے بے ہوش رہنے کے بعد اپنا پسندیدہ ڈیوڈرنٹ سونگھ کر اچانک ہوش ...
13 سالہ بچہ 3 ہفتے بے ہوش رہنے کے بعد اپنا پسندیدہ ڈیوڈرنٹ سونگھ کر اچانک ہوش میں آگیا، ہوش میں آیا تو جسم میں کیا تبدیلی آگئی؟ انتہائی حیران کن واقعہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 13سالہ لڑکا دریا میں گر کر بے ہوش ہو گیا اور پھر ایسے طریقے سے ہوش میں آ گیا اور ساتھ ہی اس کے جسم میں ایک ایسی تبدیلی آ گئی کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکے کا نام کیکپر کراﺅزی تھا جو برطانوی علاقے کمبریا میں واقع دریائے ایڈن میں گر گیا۔ وہ پیراکی نہیں جانتا تھا چنانچہ 25منٹ تک وہ پانی میں ڈوبا رہا اور ریسکیو ورکرز نے اسے نکالا تو وہ بے ہوش تھا۔

کیکپر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، اس کا دل رک چکا تھا تاہم خوش قسمتی سے ڈاکٹرز اس کے دل کو ’ری سٹارٹ‘ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جہاں وہ تین ہفتے تک کوما میں ہی رہا۔ بالآخر ایک روز اس کے نتھنوں سے لینکس ڈیوڈرنٹ کی خوشبو ٹکرائی جسے سونگھ کر وہ ہوش میں آ گیا۔ لینکس ڈیوڈرنٹ اس کا پسندیدہ ڈیوڈرنٹ تھا۔ اس کی والدہ ویولیٹا اس کا پسندیدہ ڈیوڈرنٹ لینکس ہسپتال لے کر گئی اور اس کی بغلوں میں چھڑکا جس کے فوری بعد اسے ہوش آ گیا۔

اس کا 25منٹ تک دریا میں ڈوبے رہنے کے بعد اس حیران کن طریقے سے ہوش میں آ جانا ہی ایک معجزہ تھا لیکن ہوش میں آنے کے بعداس کے بالوں میں ایک تبدیلی آنی شروع ہو گئی۔ پہلے اس کے بال بالکل سیدھے تھے مگر اب وہ گھنگھریالے ہونے شروع ہو گئے اور اگلے تین ماہ میں مکمل گھنگھریالے ہو گئے۔ کیکپر کی والدہ ویولیٹا کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اس کے بال گھنگھریالے ہوئے ہیں اور ڈاکٹر بھی یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ نہ صرف یہ کہ اس کے بال گھنگھریالے ہو گئے ہیں بلکہ پہلے کی نسبت کئی گنا گھنے اور سیاہ بھی ہو گئے ہیں۔پہلے یہ بھورے رنگ کے ہوا کرتے تھے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -