چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، ماہرین نے وارننگ دے دی

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، ماہرین نے وارننگ دے دی
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا، ماہرین نے وارننگ دے دی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے اور اب ماہرین نے امریکہ اور چین کے درمیان ٹکراﺅ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ دنیا پر جنگ مسلط ہونے کا خطرہ سنگین تر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ساﺅتھ چائنہ سی سٹڈیز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ اور چین کے مابین تصادم کے جس قدر امکانات ہیں، ماضی میں کبھی نہیں ہوئے۔ اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے، جس کی بظاہر بڑی وجہ کورونا وائرس کی وباءکے حوالے سے ان ممالک کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کے صدر وو شیکن کا کہنا تھا کہ ”اس وقت واشنگٹن اور بیجنگ شدید قسم کی دشمنی میں گھر چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی بین الحکومتی کمیونی کیشن چینلز بند ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں کئی اور حوالوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ چنانچہ میرے خیال میں اس وقت امریکہ اور چین کا ٹکراﺅ ہونے کا خطرہ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں بحرجنوبی چین میں امریکی ڈیکاٹر گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائیر اور چینی ڈسٹرائیر لگ بھگ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے۔ یہ وہ واقعہ تھا جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخی بڑھنی شروع ہوئی۔ اگر صورتحال قابو سے باہر ہوئی اور بحران پیدا ہوا تو حالات دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت امریکہ اور چین کے درمیان مذاکرات ہونا انتہائی ضروری ہیں، تاکہ دنیا کسی بڑے خطرے سے بچ جائے۔“

مزید :

بین الاقوامی -