وہ لڑکی جو خون پیتی ہے اور اس کے مطابق اس کی عمر 600 برس ہے

وہ لڑکی جو خون پیتی ہے اور اس کے مطابق اس کی عمر 600 برس ہے
وہ لڑکی جو خون پیتی ہے اور اس کے مطابق اس کی عمر 600 برس ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں کا خون پینے والی چڑیلیں آپ نے صرف فلموں میں دیکھی اور قصے کہانیوں میں پڑھی سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی جیتی جاگتی چڑیل کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو انسانوں کا خون پیتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی عمر 600سال ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس چڑیل کا نام ’للتھ ویمپائر‘ ہے جو ’اندھیرے کی شہزادی‘ کے نام سے معروف ہے، کیونکہ وہ سورج کی روشنی میں باہر نہیں نکلتی۔ اس کا کہنا ہے کہ ابتداءمیں وہ لندن میں میں معمول کی 9سے 5بجے کی نوکری کرتی تھی اور فارغ وقت میں اپنا انسانی خون پینے کا شوق پورا کرتی تھی۔ پھر اس نے کل وقت اپنے اس شوق کو دے دیا اور حقیقی چڑیل بن گئی۔
للتھ ویمپائر کا کہنا ہے کہ ”میں دن کے وقت بھی گھر سے باہر جا سکتی ہوں لیکن میں براہ راست سورج کی روشنی سے بچنے کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ سورج کی روشنی میں جانے سے میری توانائی کم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ “ للتھ گزشتہ 18سال سے چڑیل کے بہروپ میں زندگی گزار رہی ہے۔ اس نے 18سال قبل ڈریکولا فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر اس کو انسانی خون پینے والی چڑیل بننے کا شوق چڑھا۔ اب وہ انسانی خون پیتی ہے اور ہمہ وقت چڑیلوں جیسا میک اپ اور لباس پہنے رہتی ہے۔واضح رہے کہ للتھ کی طرح کئی لوگ ہیں جو اس طرح کی زندگی گزار رہے ہیں چنانچہ یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کا خون ہی پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی لوگ اپنی رضامندی بھی خود کو ان چڑیلوں کے حوالے کر دیتے ہیں اور یہ ان کے جسم، بالخصوص گردن میں دانت گاڑ کر ان کا خون چوستی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -