چائے میں چینی کم، آدمی نے حاملہ بیوی کا گلا کاٹ دیا

چائے میں چینی کم، آدمی نے حاملہ بیوی کا گلا کاٹ دیا
چائے میں چینی کم، آدمی نے حاملہ بیوی کا گلا کاٹ دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سفاک انسان نے چائے میں چینی کم ڈالنے پر بیوی کا گلا کاٹ ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھم پور کھیری میں پیش آیا ہے جہاں ملزم کی حاملہ بیوی نے اسے چائے لا کر دی جس میں چینی کم تھی۔ اس پر ملزم اور اس کی بیوی میں تکرار ہوئی جس پر ملزم غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

35سالہ مقتولہ رینو دیوی اور 40سالہ ملزم ببلو کمار کی 12سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ لکھم پور کھیری کے علاقے باربر میں رہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ واردات علی الصبح ساڑھے 5بجے ہوئی۔ ملزم کے بچے اپنے باپ کی غصے میں چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر نیند سے جاگے اور بھاگ کر کچن کی طرف گئے جہاں سے آوازیں آ رہی تھیں۔ ان کے پہنچنے سے پہلے ملزم ان کی ماں کا گلا کاٹ چکا تھا اور وہ خون میں لت پت کچن کے فرش پر پڑی تڑپ رہی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -