کورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش نے بھی اپنا دورہ ملتوی کر دیا، کس ملک نہیں جائیں گے؟

کورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش نے بھی اپنا دورہ ملتوی کر دیا، کس ملک نہیں ...
کورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش نے بھی اپنا دورہ ملتوی کر دیا، کس ملک نہیں جائیں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کر دیا ہے اور اس حوالے سے میزبان بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے سری لنکا کرکٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ نئی تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جولائی اور اگست میں اپنے دورہ سری لنکا میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے جبکہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی اپنا بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم بھی کورونا کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کرچکی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جبکہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں جن میں اولمپک گیمز بھی شامل ہے۔
رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا تاہم ماہرین کی جانب سے یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موجودہ میں میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہی کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -