بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے تو عمر ایوب استعفیٰ دیں۔۔۔حکومتی صفوں سے ایک اور بڑی آواز بلند ہو گئی

بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے تو عمر ایوب استعفیٰ دیں۔۔۔حکومتی ...
بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے تو عمر ایوب استعفیٰ دیں۔۔۔حکومتی صفوں سے ایک اور بڑی آواز بلند ہو گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے وفاقی وزیر بجلی و پانی عمر ایوب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہے مگر لیاری میں خطرناک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے تو عمر ایوب استعفیٰ دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد نے شہر قائد میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہے مگر لیاری میں خطرناک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،لیاری سے بجلی چوری کی لائنیں گزرتی ہیں،کے الیکٹرک عام لوگوں کے بلز معاف کرے۔انہوں نےکہاکہ جس دن پی ٹی آئی کے14ایم این ایزاکٹھے ہوگئےکراچی بند کردیں گے، بجلی چوری اورلوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے تو عمر ایوب استعفا دیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -