کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کر لی، ان کے موبائل ڈیٹا کیساتھ کیا کیا گیا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کر لی، ان کے موبائل ڈیٹا کیساتھ کیا کیا گیا تھا؟ ...
کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کر لی، ان کے موبائل ڈیٹا کیساتھ کیا کیا گیا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کرلی جس پر ان کے اہل خانہ نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کرکٹ کے کوچ نریندر سنگھ پوار نے ذہنی تناؤ کے سبب ضلع کے پرانے کیمپس روم میں خودکشی کر لی۔ ادے مندر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اہل خانہ نے حادثے کے بعد قتل کا مقدمہ بھی درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس کی جانب سے قتل کے سلسلے میں مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا وہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیں گے۔ کرکٹ کوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نریندر سنگھ پوار گزشتہ ایک ماہ سے ذہنی دباؤ میں تھا اور کچھ دن سے وہ شام کے وقت ہی گھر پر آ جاتا تھا، پوار کی والدہ کے مطابق گھر آنے کے بعد بھی وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کھانا کھاتا تھا۔

کوچ کی والدہ نے کچھ لوگوں پر بیٹے کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نریندر کے موبائل کے تمام ڈیٹا کو فارمیٹ کردیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے پر اکسایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ’ اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔‘ پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -