جہانگیر ترین کی وجہ سے اسد عمر اور فواد چودھری کے درمیان خراب تعلقات اب کیسے ہیں؟بڑی خبر آگئی

جہانگیر ترین کی وجہ سے اسد عمر اور فواد چودھری کے درمیان خراب تعلقات اب کیسے ...
جہانگیر ترین کی وجہ سے اسد عمر اور فواد چودھری کے درمیان خراب تعلقات اب کیسے ہیں؟بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر اسد عمر کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے آپس میں تمام گلے شکوے دور کر لیے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ جمہوری پارٹی کے اندر ہر کسی کو رائے دینے کی اجازت ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں جنہیں دور کر لیا گیا ہے، ہم سب نے مل کر پارٹی کے لیے کام کرنا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جہانگیر ترین کے بارے میں کچھ نہیں کہا، میں نہیں مانتا کہ مجھے جہانگیر ترین نے نکلوایا، جو فیصلے ہوئے وہ وزیراعظم نے کئے۔

دوسری جانب فواد چودھری اور اسد عمر کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اینکر پرسن طلعت حسین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دونوں کو ماسک پہنا دیے گئے اور بتا دیا گیا کہ اگر لڑتے رہے تو دونوں کے سی وی واپس کر دیے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -