پیپلز پارٹی کے ان سات ایم این ایز نے مجھ سے این آر او مانگا ۔۔۔مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

 پیپلز پارٹی کے ان سات ایم این ایز نے مجھ سے این آر او مانگا ۔۔۔مراد سعید نے ...
 پیپلز پارٹی کے ان سات ایم این ایز نے مجھ سے این آر او مانگا ۔۔۔مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سات ایم این ایز نے مجھ سے این آر او مانگا ،ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھا ہے،یہاں پرمنتیں اورپیچھےسازشیں کرتےہیں،اگرمیراسر بھی قلم کر دیا جائےتوسٹیٹس کو کا ساتھ نہیں دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حملے نہیں دلیل سے بات کروں گا ،میری تقاریرنکلوالیں،سخت اورتنقیدی ہوسکتی ہیں لیکن ذاتی حملےکبھی نہیں کئے،2016میں اسی پارلیمنٹ میں میری ذات اورفیملی کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا،بجٹ پربحث کےدوران اکیس تقاریرہوئیں جن میں مجھ پر ذاتی حملےکئےگئے،سوشل میڈیاپرمیرے خلاف مہم چل رہی ہے، کیا اِن کا کوئی ڈیٹا نہیں؟سوشل میڈیا پر ورکرز وہ کرتے ہیں جو اُن کی قیادت کہتی ہے،سیاسی مخالفت کے نام پر میرے خاندان کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو کی گئی، دلائل کے بجائے ذات پر حملے کرنا قابل مذمت ہے، میری تقاریر دیکھ لیں، میں نے کسی کی ذات پر حملہ نہیں کیا، میں ذاتی حملے نہیں کر رہا، دلیل سے بات کرنے کا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کے ساتھ نظام کی بہتری پر توجہ دی، حقائق اور اعدادو شمار کے بغیر بجٹ پر تنقید مضحکہ خیزہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف نے بھی کہا جس گھر میں رہتا تھا آج بھی اسی میں رہتا ہوں۔

مزید :

قومی -