میں نے مراد سعید سے بات ضرور کی لیکن اسے این آر او قرار دینا ۔۔۔۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے انکشاف پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بھی بول پڑیں

میں نے مراد سعید سے بات ضرور کی لیکن اسے این آر او قرار دینا ۔۔۔۔وفاقی وزیر ...
میں نے مراد سعید سے بات ضرور کی لیکن اسے این آر او قرار دینا ۔۔۔۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے انکشاف پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بھی بول پڑیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وفاقی وزیر مواصلات کی جانب سے پی پی پی کے سات ایم این ایز کی جانب سے این آر او مانگنے کے انکشاف پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں 

مرادسعیدکی بات پربہت افسوس ہوا،مرادسعید سےبات ضرورکی لیکن اس کواین آراوکہنابالکل غلط ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اُنہیں مراد سعید کی بات پر بہت افسوس ہوا ہے،میں ایک سال پہلےبجٹ کےدوران مرادسعیدکےپاس گئی تھی اور انہیں کہاتھاکہ جو بات کریں پارلیمانی زبان میں کریں،مرادسعید سےبات ضرورکی لیکن اس کواین آراوکہنابالکل غلط ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ سپیکرآفس میں مرادسعیدسےملی لیکن میں نےکسی این آراوکی بات نہیں کی،اُس دن یہاں ہاتھاپائی والے حالات تھے،کسی کی پگڑی اچھالنااورچورچورکہنادرست نہیں،ایک وزیرکوبارباربات کرنےکی اجازت دی جاتی ہے،قومی اسمبلی میں کسی بھی رکن کو پارلیمانی انداز میں ہی اظہار خیال کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے سات ایم این ایز نے اُن سے این آر او مانگا جن میں سے ایک رکن اسمبلی اس وقت بھی اسمبلی میں موجود ہے،پیپلز پارٹی کے ارکان مجھ پر ذاتی حملے کرتے ہیں اور پھر شام کو فروٹ کی ٹوکریاں بھی بجھواتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -