وینا ملک نے سوشل میڈ یا چھوڑ دیا ،جاتے جاتے بلاول بھٹو کو کیا کہا اور اپنی کیسی تصویریں شیئر کیں ؟آپ بھی جانئے

وینا ملک نے سوشل میڈ یا چھوڑ دیا ،جاتے جاتے بلاول بھٹو کو کیا کہا اور اپنی ...
وینا ملک نے سوشل میڈ یا چھوڑ دیا ،جاتے جاتے بلاول بھٹو کو کیا کہا اور اپنی کیسی تصویریں شیئر کیں ؟آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ وینا ملک نے غیر معینہ مدت کے لیے سوشل میڈ یا چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں۔اس سے قبل انہوں نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا وہاں بلاول جیسے پیدا ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق،پنجاب،سندھ،خیبرپختنخواہ،بلوچستان،سینٹ کے ممبران اسمبلی کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے ان میں زیادہ تر ٹیکس چور کرپٹ بدیانت ہیں۔کیا ایک غریب ملک کی غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ خود کو غریبوں کے نمائندے کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟

اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ۔

مزید :

تفریح -