عیدالاضحی کی نماز اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت، وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

عیدالاضحی کی نماز اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت، وفاقی وزیر داخلہ نے ...
عیدالاضحی کی نماز اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت، وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی نماز کیلئے بھی عید الفطر والے ضابطہ کار (ایس او پیز) ہی ہوں گے جبکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جولائی میں کورونا وباءاپنے عروج پر ہوگی اس لئے عید پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ضابطہ کار 30 جون تک مکمل کر لیں گے جبکہ قربانی سے متعلق ایس اوپیز کیلئے علماءسے مشاورت کی ہے اور اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان میں عیدالاضحی 31 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم بن کر کورونا وباءکا مقابلہ کرنا ہے اور پوری قوم کورونا کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 3 ہزار 755 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -