خیبرپختونخواہ میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا، کن علاقوں میں گرمی ہو گی اور کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخواہ میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا، کن علاقوں میں ...
خیبرپختونخواہ میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا، کن علاقوں میں گرمی ہو گی اور کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ لائن) خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں بھی تیزہواؤں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی نے بھی شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تخت بھائی اور بالا کوٹ میں 33 ، 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 9، اپر دیر 21، تیمرگرہ میں 8 ملی میٹر اور کاکول ایبٹ آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود ہے اور چند ایک مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ دو روز تک بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سبی میں 45، ڈیرہ غازی خان میں 44، حیدرآباد میں 40 اورکراچی میں 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں درجہ حرارت 38، سری نگر 31 اور لیہہ میں پارہ 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہوں گی جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -