ابرار الحق نے بھی کورونا کو شکست دے دی

ابرار الحق نے بھی کورونا کو شکست دے دی
ابرار الحق نے بھی کورونا کو شکست دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ الحمد اللہ میراکورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے ,ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لئے دعا کی ۔ ابرار الحق نے اپنے پیغام میں بتایا کہ قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں پہلا دن ہے , اللہ پاک تمام مریضوں کوجلد صحتیابی عطا فرمائے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

مزید :

قومی -