کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بھی موقف دیدیا

کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل ...
کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بھی موقف دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) طیارہ حادثے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں غلطی پر سزائیں دینی ہوں گی، جب تک موجودہ رویہ بدلا نہیں جائے گا ہم پاکستانی ایسے ہی مرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت کے باعث گرا۔

اس حوالے سے اپنے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی قریب کے فضائی حادثات کا ڈیٹا دیکھ کر واضح ہوگیا کہ ان حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائلٹس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، کئی چیزوں میں تو ٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ مغرور روئیے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ رویہ بدلا نہیں جائے گا ہم پاکستانی ایسے ہی مرتے رہیں گے، اب ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی اور جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو بچانے یونین آجاتی ہے، پالپا ان کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتا ہے، جعلی ڈگریاں، جعلی لائسنس اور پھربھی زعم ایسا کہ ہم ساری دنیا سے بیسٹ ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8303 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس سے 97 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

مزید :

قومی -