قومی کرکٹرز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے کن نئے ناموں پر غور شروع کردیا گیا?کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

قومی کرکٹرز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے کن نئے ناموں ...
قومی کرکٹرز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے کن نئے ناموں پر غور شروع کردیا گیا?کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے نئے ناموں پر غور شروع کردیا 

۔قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ میں کرونا وائرس کا شکار کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں کی تلاش کر کے ان کو سکواڈ میں شامل کرنے کا ٹاسک ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دے دیا  ہے۔نجی نیوز چینل جی این این کے مطابق ریڈ بال کی مناسبت سے قومی سکواڈ میں فاسٹ باؤلرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ان میں جنید خان، تابش خان اور احسان عادل کے نام زیر غور ہیں۔

قومی ٹیم کے جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان ، کاشف بھٹی، وکٹ کیپر محمد رضوان شامل ہیں، جن کو پی سی بی کے حکام نے آئسولیشن میں جانے کا کہہ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -