سول ایوی ایشن ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا گیا

سول ایوی ایشن ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا گیا
سول ایوی ایشن ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سی اے اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سی اے اے میں فراڈ کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ اس بارے میں حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اب ان ملازمین کو پکڑا جائے گا جنہوں نے جعلی ڈگریوں اور جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمتیں حاصل کی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -