شہباز شریف کا گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

شہباز شریف کا گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار
شہباز شریف کا گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اضافی اور سستی بجلی کے ذرائع موجود ہونے کے باوجود حکومت مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کر رہی ہے،اگلے ماہ سے آر ایل این جی پلانٹ کی بندش کا مطلب ڈیزل اور فرنس جیسے مہنگے ایندھن سے بجلی کی پیداوار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بدترین انتظامی تخریب سے ملک اور عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے، اگلے ماہ سے صارفین کے لیے گیس،بجلی کی قلت کے نئے بحران کی اطلاعات افسوس ناک ہیں ،گیس اور بجلی کے تعطل سے صنعتی سرگرمیاں اور کاروباری ماحول متاثر ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ بجلی پیداکرنےوالی کمپنی کےقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے حکومتی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید :

قومی -