جوہرٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی

جوہرٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی
جوہرٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا  40سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کاکام کرتا تھا اور  شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد مظہر کی لاش کو اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا  ہے۔

مزید :

قومی -