نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اوقیانوس تنظیم (نیٹو) افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔
عالمی میڈیا کےمطابق نیٹو پر کڑی نکتہ چینی کرتےہوئےروسی وزیردفاع نےکہا کہ نیٹو 20 سال تک افغانستان میں رہا لیکن نہ تو وہاں امن قائم کرسکا اورنہ ہی مضبوط ریاستی ادارے قائم کرسکا، آنے والے دونوں میں افغانستان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے،یہ توقع کے بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے کہ نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے بعد افغانستان میں لوگوں کے معیار زندگی کے مسلسل خراب ہونے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے خدشات موجود ہیں،روس نے افغانستان میں نیٹو افواج کی موجودگی کے دوران کئی مرتبہ افغانستان میں مربوط مربوط پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا، نیٹو اتحاد سے روسیوں کی نفرت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
روس کے وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے اس ضمن میں پیشرفت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔