اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عینی طاہرہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروائیں گی
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی نامور اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عینی طاہرہ نے کہا کہ کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام اولین ترجیح رہی ہے نزوا کمرشل میں ماڈلنگ کو سوچ سے بڑھ کر پذیرائی ملی مزید کہا کہ میں نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے کمرشل میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل بھی ملک میں نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور ایک مرتبہ دوبارہ ٹیلنٹ کو پروموٹ کروں گی عینی طاہرہ نے مزید کہا کہ اب مزید کام ہونے کی وجہ سے وہ یہ قدم اٹھارہی ہیں عینی طاہرہ نے مزید کہا کہ نزوا کے کمرشل میں بہترین پرفارمنس میرے لئے بڑا چیلنج تھا جو پورا ہوگیا ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے محنت سے کامیابیا ں سمیٹوں گی۔