جلد پرستارو ں کو نئے پراجیکٹ میں نظر آؤں گا، موسی خان

جلد پرستارو ں کو نئے پراجیکٹ میں نظر آؤں گا، موسی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارموسیٰ خان نے کہا کہ یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔ موسیٰ خان نے بتایا کہ میں بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے  پرستاروں کے سامنے آؤں گا۔ موسیٰ خان نے کہا کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔
موسیٰ خان نے کہا ہے کہ میں ان دنوں بہت سارے نئے پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کررہا ہوں کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراً بعد ان پر کام شروع ہوجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں موسیٰ خان نے کہا کہ عید شوز کی میزبانی کرکے خوب انجوائے کیا تھا ناظرین نے ہمیشہ میرے کام کو پسند کیا ہے جس کے لئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔ 

مزید :

کلچر -