حکومت ہیپاٹائٹس پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے، فنکار

حکومت ہیپاٹائٹس پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(فلم رپورٹر)فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہیپا ٹائٹس جیسے مہلک مرض پرقابوپانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔فن کے افق پر برسوں تک جگمگانے والے استاد نصرت فتح علی خاں،رنگیلا،ببو برال اور مستانہ جیسے بے شمار ستاروں کو جگر کے عارضے نے لقمہ اجل بنادیا۔پاکستانی فلمی صنعت کی پہلی ہیروئن آشا پوسلے جگر کے عارضے میں مبتلا رہیں،انہوں نے پاکستان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم ”تیری یاد“میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔استاد نصرت فتح علی خاں کو گردوں کا مرض لاحق تھا اور وہ ان کی پیوندکاری کیلئے امریکہ جارہے تھے کہ جہاز میں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انگلینڈ اتر گئے جہاں ٹیسٹ کرانے کے بعد معلوم ہواکہ وہ ہیپاٹائٹس سی کے مرض کا شکار ہیں۔طویل عرصے تک فلمی صنعت پر حکمرانی کرنے والے اداکار رنگیلا ہیپاٹائٹس،گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض شکار تھے۔فلموں میں کریکٹر ایکٹر کی حیثیت سے لازوال اداکاری کرنے والے آغا طالش جگراور سانس کے مرض میں مبتلا رہے۔تھیٹرکی دنیاکابڑانام ببوبرال کئی عرصے تک جگرکے عارضے میں مبتلارہے۔تھیٹراورٹی وی کے ایک اوربڑے فنکارمستانہ بھی ہیپاٹائٹس کے باعث اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے اداکار شفیع محمد بھی ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکار تھے۔مزاحیہ اداکار سکندر صنم جگر کے کینسر کے باعث اس دنیا سے ر خصت ہوئے۔لاتعدادفلموں میں ولن کے کردار میں جلوہ گرہونے والے اداکارطارق شاہ کوہیپاٹائٹس کامرض جان لیواثابت ہوا۔فلمی ہیروئن نمی چاربرس تک جگرکے عارضے میں مبتلارہیں۔ سٹیج،ٹی وی اورفلموں کے اداکاراورہدایتکارطارق جاوید، محمودخان، جاویدحسن کوبھی یرقان کی بیماری نے آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔
تھیٹراورٹی وی کی مشہوراداکارہ مہوش کئی سال تک ہیپاٹائٹس کے مرض مبتلارہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکاراقبال باہونے اس بیماری کے ساتھ کئی برس تک جنگ کی تاہم زندگی نے ان سے وفانہ کی۔نیشنل فلم ایوارڈیافتہ نغمہ نگاراورفلم رائٹرریاض الرحمن ساگرکو جگرکی بیماری نے۔اداکارہ نگار سلطانہ ہیپاٹائٹس کے مرض کے باعث تقریباً دو برس قبل انتقال کر گئیں۔مزاحیہ اداکارنشیلا،ہدایتکارظفرشریف بھی اس بیماری سے لڑتے رہے۔ہدایتکارہ،گلوکار علی نور،لوک گلوکارہ بشریٰ صادق،سٹیج اداکار اشرفراہی،گلوکارساجدعلی اوربہت سے دوسرے فنکارخفیہ ابھی بھی اس بیماری سے جنگ لڑرہے ہیں۔شوبزسے وابستہ سنجیدہ حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کے خلاف  مہم چلائے۔

مزید :

کلچر -