معیاری شاعری پر مبنی گیت پیش کرتی ہوں، سائرہ نسیم
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاکہ کرونا کی وبا نے موسیقی کے شعبے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے شوز نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ بے روزگاری کا شکار ہے۔خاص طور پر میوزیشنز فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد از جلد ہمیں کرونا جیسی موذی وبا سے نجات دے سوال کے جواب میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھا مانتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے
اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے، موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی اس بغیر استاد کے صرف ٹائم پاس کرنے کیلئے اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کامیابی نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے موسیقی کرتے ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی ریاضت کرتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ اپنی آواز کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔