گلوکاری میرا شوق،اداکاری جنون ہے،سدرہ نور

گلوکاری میرا شوق،اداکاری جنون ہے،سدرہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وگلوکارہ سدرہ نورنے کہا ہے کہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی گلوکاری میرا شوق ہے جبکہ اداکاری جنون ہے میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو پروفیشنل انداز میں انجام دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سدرہ نور نے کہا کہ جو لوگ اپنے کام کے ساتھ بے ایمانی کرتے ہیں وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

سدرہ نورنے کہا کہ ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں کسی فلم میں جب چیلجنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔صرف اس کو برقرار کھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -