پنجاب حکومت کاخیبرپختونخوا ہ کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کاخیبرپختونخوا ہ کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا ہ کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا،حکومت نے 1935 روپے فی من گندم فروخت کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت رواں سال بھی خیبر پختونخوا ہ کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرے گی جس کے لیے ابتدائی طور پر دونوں صوبوں میں معاملات طے پا گئے ہیں۔پنجاب حکومت قیمت خرید میں 135روپے اضافے کے ساتھ خیبرپختونخوا ہ کو 1935 روپے فی من میں گندم فروخت کرے گی۔پنجاب حکومت خیبرپختونخوا ہ کو مجموعی طور پر 4 ارب 83 کروڑ روپے کی گندم فروخت کرے گا۔محکمہ خوراک حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم فروخت کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔

 گندم 

مزید :

صفحہ آخر -