سینٹ میں بجٹ پر موثر بحث  قانون سازی کیلئے سینیٹرز کو بھر پور  موقع فراہم کیا گیا،رپورٹ

سینٹ میں بجٹ پر موثر بحث  قانون سازی کیلئے سینیٹرز کو بھر پور  موقع فراہم ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایوان بالاء میں بجٹ کے حوالے سے موثر بحث اور قانون سازی کیلئے طویل اجلاسوں کا انعقا د کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بغیر کسی وقفے کے ایوان بالاء کی تاریخ میں طویل اجلاس کی صدارت کی، 21 جون کو قانون سازی اور بجٹ کی بحث کیلئے اجلاس 6 گھنٹے جاری رکھا گیا، ارکان سینیٹ کو بجٹ پر سیر حاصل بحث کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا، بجٹ بحث میں حصہ لینے والے ارکان کو چیئرمین سینیٹ بھر پور موقع فراہم کرتے رہے، بجٹ بحث میں حصہ لینے کیلئے ممبران کا نام تین تین بار پکارا گیا، قانون سازی کے حوالے سے بھی ارکان کو بھر پور بحث کا موقع فراہم کیا گیا۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -